اسلام آباد (پی این آئی) سینئرصحافی وتجزیہ نگار ہاورن الرشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو اب روکنا مشکل ہے وہ حکومت میں دوبارہ آئیگا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی ہاورن الرشید کا کہناتھا کہ اب ایک مرتبہ پھر الیکشن کروانے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور ممکن ہے کہ تحریک انصاف پھر حکومت میں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معشیت پر برے اثرات پڑے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس سے معشیت پر دنیا کے مقابلے میں برے اثر نہیں پڑے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بیانات میں تضاد ہے جو پہلے مہنگائی کا رونا روتی تھی لیکن موجود وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ سابقہ حکومت نے اشیاء کی قیمتوں مین کمی کی ہے۔ہاورن الرشید کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے غریب آدمی کو صحت کارڈ جیسی سہولت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت مقبول لیڈر ہے اب اس کا راستہ روکنا مشکل ہے جبکہ الہام عمر خود ان سے ملنا چاہتی تھی اگر حکومت تفتیش کرنا چاہتی ہے تو تفتیش کروا لے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہو لیکن یہ کام ڈپٹی کمشنر کے بتانے کا نہیں تھا شائد یہ بھی ہوکہ اس سے لوگوں کو ڈرایا جائے تاکہ لوگ تحریک انصاف کے جلسےمیں شرکت ناکریں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اورذاتی طور پر نگرانی کرنے کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ملنے والی سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھتے ہوئے فوری طور پر عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں