طارق فاطمی کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلم دان واپس لیے جانے کی وجہ سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ ہے کہ طارق فاطمی کو پیپلز پارٹی کے تحفظات پر عہدے سے ہٹایا گیا ، اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ن لیگ کو طارق فاطمی پر تحفظات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مشورہ دیا گیا کہ متنازع شخصیات کی تعیناتیوں سے گریز کیا جائے۔

 

اس کے علاوہ وزارت خارجہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے کے بعد طارق فاطمی کی تقرری نامناسب ہوگی۔ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات پر طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلم دان واپس لے لیا گیا ۔ خیال رہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے تاہم وہ طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے ، گذشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھاکیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمہ کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا تاہم حکومت ذرائع کے مطابق طارق فاطمہ سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔جس کے بعد ڈان لیکس کی وجہ سے متنازعہ سمجھے جانے والے طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا ‘ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر عظم شہبازشریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی میں تبدیلی کردی ، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ معاون خصوصی طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ بھی دے دیا گیا ، معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور انہیں وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی جب کہ اس سے پہلے پہلے جاری نوٹی فکیشن میں طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں