گورنر پنجاب کو کیا ہوا؟ پی ٹی آئی قیادت کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے روک دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنی تھی اور پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے لیکن گورنر نے منع کر دیا اور پریس کانفرنس روک دی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close