اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہو گئے ہیں، گزشتہ رات انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں لائیو شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ اس دوران ایسا لمحہ بھی آیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ کسی بھی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں