بلاول بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد لندن پہنچ گیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ایک روز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما پارٹی چیئرمین کے ہمراہ وفد کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدوں سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ عمران خان حکومت کی رخصتی کے بعد ابھی تک اہم سیاسی عہدوں پر تعیناتیاں ممکن نہیں ہو سکیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close