اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا اور بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جب کہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟شہباز گل نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بند، وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں