آصف زرداری کا ق لیگ کی قیادت سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور/اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) خالد مگسی سے ملاقات کی جس دوران دونوں نے نئے حکومتی سیٹ اپ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ کے صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔بعد ازاں وفاقی طارق بشیر چیمہ نے بھی چوہدری شجاعت حسین سے علیحدہ ملاقات کی اور ق لیگی سربراہ سے پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close