پاکستان کو آج سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟ اینکر ندیم ملک نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) اینکر پرسن ندیم ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج سب سے بڑا چیلنج اقتصادی میدان کے اند ر ہے۔نجی ٹی ویکے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے اندر جو بھی الزام لگ رہے تھے کہ سازش ہوئی ہے،غیر ملکی سازش ہوئی ہے،حکومت کو تبدیل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔لیکن ایک بنیادی حقیت یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت ایک عرصے سے ڈوبے ہوئے جہاز کے مترادف ہے۔

 

پاکستان میں قرضوں کا بوجھ تحریک انصاف کے دور میں تقریبا دو گنا کے قریب ہو چکا ہے۔عمران خان کہتے تھے کہ پچھلی حکومت 30ہزار ارب عوامی قرض اور دیگر واجبات کی مد میں چھوڑ گئی ہے لیکن وہ تقرینا دو گنا کے قریب آ چکے ہیں۔اسی طریقے سے ن لیگ کے دور حکومت کے خاتمہ تک ٹیکس ریونیو کی کلیکشن 38سوارب روپے سے زائد تھی ۔اور چار سال کے بعد پاکستان تحریک انصاف اس سے کم ٹیکس اکٹھا کر رہی تھی۔ندیم ملک کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف حکومت کے دوران کورونا آیا اور بہت سے چیلنج آئےلیکن اس دوران حکومت کو قرضوں کی مد میں بہت ریلیف بھی ملا ہے۔

 

اس کے علاوہ سعودیہ سے پیسے لے کر ہم نے سٹیٹ بنک کے ذخائر میں جمع کروائے ہوئے ہیں اور چائنہ سے قرض لے کر بھی ذخائر میں جمع کروائے ہوئے ہیں جن کو ہم استعمال بھی کررہے ہیں لیکن پھر بھی ذخائر 11ارب ڈالر ہیں۔ندیم ملک کاکہنا تھا کہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے میں یہ کہوں کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ہماری ناکامی ہر میدان کے اندر نظر آ رہی ہے۔بے روزگاری ناکامی،مہنگائی ناکامی،کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس میں بھی ناکامی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں