قریبی ساتھیوں کی دوری پر تکلیف ہوئی؟ عمران خان نے سوال پر دوٹوک جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اس لیے پارٹی میں تھے کہ جب پاور میں آئیں گے تو اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچائیں گے ، جب ہم نے ایسے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تو مسئلہ ہوگیا۔ٹوئٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی 26 سالہ جدوجہد ایک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، یہ سب اس کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 

قوم سے خطاب میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سارے اکٹھے ہوجائیں گے اور جمہوریت کے نام پر میرے خلاف مہم چلائیں گے۔ جب بھی آپ تبدیلی لے کر آتے ہیں تو کرپٹ سسٹم کے بینفشری اکٹھے ہوجاتے ہیں، یہ 3 اپریل کو سب نے دیکھا کہ کس طرح ان لوگوں نے اکٹھے ہو کر حکومت گرائی۔کیا قریبی ساتھیوں کی دوری پر دلی تکلیف ہوئی؟اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے اندر دوستی نظریے کے اوپر ہوتی ہے، سیاسی جماعت کا بنیادی ڈھانچہ اس کے نظریاتی لوگ ہوتے ہیں، کئی لوگ اس لیے پارٹی میں تھے کہ جب پاور میں آئیں گے تو اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچائیں گے ، جب ہم نے ایسے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تو مسئلہ ہوگیا۔اگر زمین کی غیر قانونی خریداری کی گئی یا چینی کی قیمت یکدم 26 روپے بڑھ گئی تو ہم نے ساتھ نہیں دیا ، لوگوں نے خود ہی اپنے آپ کو ایکسپوز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں