چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ ن لیگ کا موقف آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ق لیگی رہنما چوہدری سالک حسین کے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے اوکاڑہ میں موجود تھا جس کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا لیکن ایک دو دن میں حلف اٹھا لوں گا۔

 

ان کاکہناتھا کہ بی این پی مینگل کے دو وزرااور چوہدری سالک حسین بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے ۔لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 2، 4 ماہ اور دیے جاتے تو لوگوں نے جوتے مار کر اقتدار سے باہر کرنا تھا۔اس لیے متحدہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ قومی ضرورت کے تحت لیا اورتمام جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں قومی حکومت بنانی چاہیے۔جا وید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرکے حکومت میں آئےاور ناکام ہونے کے باوجود یہ آج بھی اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close