اسلام آباد (پی این آئی) امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہام عمر نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے عمران خان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر الہان عمر نے عمران خان سے کہا کہ ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی کیونکہ آپ نے دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے آواز بلند کی جس کے بعد عالمی سطح پر بھی اس مسئلے پر بحث ہونا شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے امریکی پارلیمان میں بھی قانون لایا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الہان عمر کی آمد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مشکلات کے باوجود الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے انسداد کا علم اٹھانا قابل تحسین ہے، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کو بدترین انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا، مسلم قیادت اہل عالم کو اسلام اور نبیﷺ کا درست تعارف کرانے میں ناکام رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں