فیصل آباد کا اعزاز،رانا ثناء اللہ تیسرے وزیر داخلہ بن گئے

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رانا ثناء اللہ خاں ایڈووکیٹ نے وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان فیصل آباد میں تیسری مرتبہ آیا ہے جوکہ فیصل آباد کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے آن لائن کے مطابق رانا ثناء اللہ خاں قیام پاکستان کے بعد فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تیسر ے وزیر داخلہ ہیں اس سے قبل جنرل ضیاء الحق چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرکے دورہ حکومت میں فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے

والے میاں ذاہد سرفراز وفاقی وزیر واخلہ رہے ہیں جبکہ جنر ل محمد ایوب خان صدر پاکستان کے دور حکومت کے دوران فیصل آباد سے تعلق پارلیمنٹریرچوہدری علی اکبر وزیر داخلہ مغربی پاکستان رہ چکے ہیں اس طرح فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ خاں تیسری اہم شخصیات ہیں جن کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جوکہ فیصل آباد کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے،فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان یکم جنوری 1955کو پیدا ہوئے۔

انہوں نے سیاست کا آغاز پیپلزپارٹی سے کیا اور وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان را نا ثناء اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں وہ اس قبل مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف، سابق وزیر قانون و داخلہ پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ رانا ثنااللہ خان متعدد بار پنجاب اسمبلی میں فیصل آباد کی نششت سے کامیاب ہوا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک ایڈووکیٹ ہیں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close