وزیر صحت کا پمز ہسپتال پر چھاپہ۔ کیا کارروائی کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے۔ عبدالقادر پٹیل پمز کی فارمیسی بھی گئے، انہوں نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے ہسپتال کے مسائل بھی دریافت کیے۔ وزیر صحت نے اس موقع پر عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت میں کوتاہی نہ کریں۔ عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں