عثمان بزدار ابھی تک پنجاب کے آئینی وزیر اعلیٰ ہیں، گورنر پنجاب نے سٹینڈ لے لیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی اس لیے ن لیگ کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ عثمان بزدار ابھی تک پنجاب کے آئینی وزیر اعلیٰ ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ لینے کے لیے عدالت کو گمراہ کیا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close