سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ بدھ کے روز سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

 

یہ درخواست وزیر اعظم شہباز شریف نے دائر کی تھی۔ اسی درخواست کی بنا پر نواز شریف کا نام عبوری طور پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close