لاہور (پی این آئی )لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دے کر واپس کردی ہے ۔خیال رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے حلف کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا تھا کہ یکم اپریل کو عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد سے وزیراعلیٰ کا دفتر خالی ہے۔
گورنر پنجاب کا درخواست گزار سے حلف نہ لینا سیاسی داو¿پیچ اور بدنیتی ہے،صدر، سپیکر اور گورنر کے دفاترکا کام پارٹی کی پالیسیز اختیار کرنا نہیں ہوتا۔رجسٹرار آفس نے دوران اسکروٹنی درخواست نامکمل ہونے کی بناءپر واپس کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قراردے کر واپس کردی ہے، دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے کل دوبارہ درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔پرویز الہٰی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا جب کہ گورنر پنجاب نے تقریب حلف برداری مو¿خر کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں