اگلا صدرِمملکت کون ہوگا۔۔آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی )مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔

 

عمران خان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہاہوں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے جبکہ بہت سےلوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، صرف طے کرنا ہے کہ ان کو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔انتخابات سے متعلق مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ الیکشن 6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتے ہیں تاہم عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے اور جو جیت کر آئے گا اسے حکومت میں موقع دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی جو عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے 6 ماہ بعدنظر بھی نہ آئیں، کون کس میں ملوث تھا،کس نےکرپشن کی اب سب سامنے آئے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے احتساب سب کا ہوگا، احتساب نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا ، احتساب ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close