مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیرمملکت کا عہدہ نہیں لے سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیرمملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا،کیونکہ میں اپنی تمام تر توجہ آئندہ آنے والے انتخابات پر رکھنا چاہتا ہوں۔

 

واضح رہے کہ آج (منگل) کے دن چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں (ن ) لیگ کے 14،پیپلزپارٹی کے 9 ، جےیوآئی کے 4،ایم کیوایم کے2 ارکان جب کہ بی اےپی،جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک وفاقی وزیر شامل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close