شرماتے ہیں تو پھر بہتر ہے کہ وزیر ہی نہ بنیں۔۔بلاول نے وزارت کا حلف کیوں نہیں اٹھایا؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے منفرد نظر آنے کیلئے وزارت کا حلف نہیں اٹھایا۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا “کئی سال سےعمران خان لاڈلےبنےہوئےتھے،اب بلاول بھٹولاڈلےبن گئے۔ جھوٹ ہےکہ وہ اتحادیوں کوحق دلوانےکی وجہ سےحلف نہیں اٹھارہےہیں۔ دوسروں سےمنفرددکھنے کی وجہ سےانہوں نےحلف نہیں اٹھایالیکن وہ جب بھی حلف اٹھائیں گےتوشہبازکی ٹیم کاممبربن جائیں گے۔

 

شرماتےہیں توپھر بہترہےکہ وزیرہی نہ بنیں۔” خیال رہے کہ وفاقی کابینہ حلف اٹھا چکی ہے جس کے بعد وزرا کو ان کے قلمدان بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاحال حلف نہیں اٹھایا ، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ ہوں گے تاہم وہ اس سے قبل لندن گئے ہیں جہاں وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close