عمران خان کی حکومت کو کون سی غلطیاں لے ڈوبیں؟ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا تجزیہ

لاہور(پی این آئی) تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیانات اور عمل سے سب اداروں کو اپنے خلاف کیا،ان کی حکومت سے سب مکمل مایوس ہو گئے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے گری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے وزرا کہتے تھے کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

 

جس سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ ان کو فوج اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی سے اپنے بیانات سے اور اپنے عمل سے سب کو خلاف کر لیا۔ نہ صرف اپوزیشن بلکہ ملک کے اداروں کو بھی اپنے خلاف کر لیا۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ان کی کسی بات پر یقین نہیں کررہا کہ یہ کچھ پرفارم کر سکیں گے،یا یہ لوگ ملک میں کوئی بہتری لا سکیں گے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کی گورننس،معیشت کے حوالے سے کارکردگی اور ان کے حوالے سے مکمل مایوسی تھی۔یہ غلطیاں ہیں جو انہیں لیں ڈوبیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close