لاہور(پی این آئی) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق 6 مجرمان کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید جبکہ 76 کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، سینئر سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے ٹرائل مکمل کرایا۔
عدالت نے پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے، تشدد کرنے والے ملزمان کو سزائیں سنائیں، پراسیکیوشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ تھیں، پراسیکیوشن نے 89 ملزمان کیخلاف چالان جمع کروایا، چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ اور 9 نابالغ ہیں، ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی۔ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی، عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں