مخلوط حکومت کے اتحادیوں میں تنازعہ، اہم ترین جماعت نے ہاتھ چھڑانے کی تیاری کر لی

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ( ن )کی مخلوط حکومت قائم ہوئے ابھی ایک ہفتہ ہی ہواہے کہ اہم اتحادی اختر مینگل نے ہاتھ چھڑانے کی تیاری کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کلیدی اتحادی سردار اختر مینگل نے مخلوط حکومت کے قیام کا پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر اس اتحاد سے رخصتی اختیار کرنے کی تیاری کرلی ہے

 

محسن داوڑ کی طرح شکایات کی توپوں کا رخ فوج ہے اور بیچارے وزیر اعظم شہباز شریف ہکا بکا ہیں ہماری فوج کے ساتھ کھڑے ہوں یا محسن داوڑ اختر مینگل کے ساتھ۔“شہباز شریف کے کلیدی اتحادی سردار اختر مینگل نے مخلوط حکومت کے قیام کا پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر اس اتحاد سے رخصتی اختیار کرنے کی تیاری کرلی ہے محسن داوڑ کی طرح شکایات کی توپوں کا رخ فوج ہے اور بیچارے وزیر اعظم شہباز شریف ہکا بکا ہیں ہماری فوج کے ساتھ کھڑے ہوں یا محسن داوڑ اختر مینگل کے ساتھ ۔۔۔کامران خان کا کہناتھا کہ ” شہباز شریف کے اتحادی اختر جان مینگل کی بی این پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے ان کا احتجاج ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں ” ریڈ لائن کراس” کرتے ہوئے ان کے حامیوں کو ہلاک کیا۔

 

24 گھنٹوں میں 2 اتحادیوں نے افواج کے خلاف رپورٹ درج کی۔“تازہ ترین خبر محسن داوڑ نوعیت احتجاج ایک اور شہباز شریف اتحادی اختر جان مینگل کی بی این پی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے ان کا احتجاج ہےسیکیورٹی فورسز نے چاغی میں ” ریڈ لائن کراس” کرتے ہوئے انکے حامیوں کو ہلاک کیا 24 گھنٹوں میں 2 اتحادیوں نے افواج کے خلاف رپورٹ درج کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں