مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو کتنی وزارتیں ملنے کا امکان ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علماء اسلام کے 4 وزرا کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، مولانا اسعد محمود کو وزرات مواصلات ملنے کا امکان ہے، مولانا عبدالواسع کو وزرات ہاؤسنگ ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور دیے جانے کا امکان ہے، سینیٹرطلحہ محمود کو وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔ زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جائے گا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کو آبی وسائل کی وزارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ نوید قمر کو وزارت تجارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹوزرداری کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائےجانے کا امکان ہے۔ شیری رحمان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، شازیہ مری کو چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close