اسلام آباد(پی این آئی)نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکے حلف کا معاملہ لٹک گیا، گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے بجائے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی قانونی پوزیشن پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نیا سیاسی بحران سراٹھانے لگا اور نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکے حلف کا معاملہ لٹک گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے بجائے اسپیکرپنجاب اسمبلی اور
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا۔جس میں اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کی قانونی پوزیشن سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ، خط میں کہا گیا 16اپریل کوغیرمعمولی حالات میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوا ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ انتخاب کا عمل ہوا۔گورنرپنجاب عمر چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کاعمل غیرآئینی طریقے سےہوا، انتخاب کے عمل میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی، انتخاب کے دوران پولیس نے مداخلت کی اور پولیس نے
اجلاس کی کارروائی کو ہائی جیک کیا۔خط میں کہا گیا کہ پولیس نے اسمبلی کےممبران کوزدوکوب کیا، وزیراعلیٰ کےامیدوارکیساتھ نارواسلوک کیاگیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل آئین کے مترادف تھا۔گورنرپنجاب نے کہا بتایاجائےاسپیکر پنجاب نے ہاؤس کے وقارکی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کئے اور ممبران کے استحقاق کی خلاف ورزی پر کیا کارروائی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں