کراچی(پی این آئی) سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے،صدر پاکستان نے آئین توڑا ہے، کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے، عدم اعتماد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی، کل پنجاب اسمبلی میں نامعلوم افراد کو داخل کراکر تشدد کرایا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی مانتے ہیں کہ کراچی نے انہیں مینڈیٹ دیا، نمائندگی کا دعوی کرنے والی جماعت کے جلسے میں 30ہزار سے کم لوگ تھے، ہم نے باغ جناح کو ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ بھرا ہے، ہمارا جلسہ پنڈال کے اندر اور باہر دونوں اطراف چل رہا ہوتا ہے، عمران خان کے جو کام بطور وزیراعظم کرنے کے تھے وہ نہیں کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران ہوا ، بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آئے، کل عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ انتقامی کارروائی ہوگی، کل عمران خان نے کہا فارن فنڈنگ کیس سے ہمیں باہر کرنے کی کوشش ہے، فارن فنڈنگ کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، توشہ خانہ کیس یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر بنا، تو کیا یہ کیس عمران خان کے خلاف نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ تحفہ سستے میں خریدیں اور مہنگے داموں بیچ دیں، اگر تحفے بیچ دیئے تھے تو پیسے قومی خزانے میں جمع کرادیتے، جو آدمی زکواة اور چندہ چور ہو وہ یہ کام نہیں کرتا، کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں