شہزاد اکبر کے بعد عمران خان کا ایک اورقریبی ساتھی بیرون ملک پرواز بھرنے کو تیار

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد اب ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کہا کہ کسی بھی فلائٹ پر ملک سے باہر جاسکتا ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اعلان کیا تھا لیکن بعد میں موقف اپنایا تھا کہ ملک میں رہ کر عمران خان کا دفاع کریں گے، کہیں نہیں جارہے لیکن سٹاپ لسٹ سے عدالت کے ذریعے نام نکلوانے کے بعد ایک با ر پھر ان کا تازہ موقف سامنے آیا۔ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہبازگل نے لکھا کہ ” وہ جو کہتے تھے کہ میں ملک سے بھاگ جاؤں گا ، ان کو خبر کروں کہ اس وقت عدالت کے حکم پر میرا نام کسی لسٹ میں نہیں اور کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں۔

انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وفاداری ہمارے خون میں ہے۔ انشاللہ ، اللہ ہمت دے تو عمران خان کے ساتھ پہلے سے زیادہ ڈٹ کر کھڑا ہوں گا “۔وہ جو کہتے تھے کہ میں ملک سے بھاگ جاؤں گا ان کو خبر کروں کہ اس وقت عدالت کے حکم پر میرا نام کسی لسٹ میں نہیں اور کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں۔اس سے پہلے نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے گرتے ہی شہزاد اکبر و دیگر رہنماؤں کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا جس پر شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر و دیگر رہنماؤں کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close