عمران خان اقتدار کے لیے سازش کررہے ہیں، خالد مقبول صدیقی بھی کھل کر سامنے آگئے

کراچی(پی این آئی)حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کے کراچی جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے نے ثابت کردیا کہ وہ اقتدار کے لیے سازش کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کوبنانے نہیں بلکہ جمہوریت مکمل کرنے کے لیے شامل ہوئے تھے اور ہمیشہ ہمارے نمبرز سے جمہوریت کی بحالی مکمل ہوئی ہے۔

 

ہم نے بینظیر بھٹو، نواز شریف اور پھر عمران خان سے کہا کہ جس کے پاس نمبر زیادہ ہو اس کو اقتدار کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ لاپتہ لوگوں کو آپ مجرم ثابت نہیں کرسکتے اس لیے آپ انصاف کو ہی لاپتہ کرتے ہیں۔کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان کا کہناتھا کہ جیسا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی ہے تو وہ سازش ثابت کیوں نہیں کرتے؟اور اگر وہ سازش ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کے لیے شامل ہوئے تھے، جلسے نے ثابت کر دیا کہ آپ اقتدار کے لیے یہ سازش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close