اسلام آباد ( پی این آئی )مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر تشدد کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنمائوںکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔
انہوں نےکہا کہ ویڈیو نکال لی ہے، جو جو آیا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے، اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی، سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر صاحب ایوان میں آئے تو ان پر حملہ کیا گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک نہیں دیکھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہو، ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو اس لیے بلایا کیونکہ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔اس موقع پر عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا، کل پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنائی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں