منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی، سماعت پیر کو سماعت ہوگی ۔تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پرسماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

 

لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔5 رکنی لارجر بینچ پیر کو دن ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرےگا، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close