فوج اور عوام کے درمیان یہ کام نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف کا دوٹوک اور واضح پیغام

لاہور(پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی۔ترجمان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہورگیریژن کادورہ کیا اورگیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔

 

آرمی چیف نےلاہور کور کے حوالے سے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈےسےریاستی یکجہتی کوخطرات لاحق ہوتےہیں، قیاس آرائیوں اورافواہوں کامقابلہ کرنےکیلئےمتحدردعمل کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ افواج اپنی طاقت عوام سےلیتی ہے،فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہیں، لیکن ہم کسی صورت ملک دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔اس کے بعد آرمی چیف سی ایم ایچ لاہور گئےاوروہاں پر انہوں نے حالیہ واقعہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گااور واقعہ کے ذمہ داران جو کہ گرفتار کر لیے گئے ہیں ان کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close