حلقہ این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن۔۔تحریک انصاف نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا

ہنگو (پی این آئی)این اے 33ہنگو ضمنی انتخابات، تمام 210پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 33ہنگو ضمنی انتخابات کے تمام 210پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خیال 21583ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 17153ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close