روزہ داروں کیلئے اچھی خبر آگئی، مسلسل کتنے روز بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم وسطی/شمالی بلوچستان اورزیریں خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔17 اپریل (رات) اور 18 اپریل کو چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

18اپریل (شام/رات) سے 20 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار،میانوالی، خوشاب،بھکر، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ،شیخوپورہ ،لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔18اپریل (رات) سے 21 اپریل کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر،گلگت، غذر، استور اور اسکردو )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔17 اور 18 اپریل کو راجن پور، ملتان،خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ اور ڈیرہ بگٹی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے /بونداباندی کا بھی امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد46 ، لاڑکانہ،پڈعیدن ، موہنجوداڑو اورسکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close