این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن، 210میں سے 82پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ۔۔ تحریک انصاف آگے نکل گئی

ہنگو(پی این آئی)این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 210 میں سے 82 پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 7232 ووٹ لے کر آگے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار عبید اللّٰہ5351ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں