گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب عمر سرفرازچیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر مملکت کی طرف سے ان کو مطلع نہیں کیا جاتے وہ اپنے عہدے پر رہیں گے۔

 

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں