ہفتے میں دو چھٹیاں بجال لیکن کس شرط پر؟ سرکاری اور بینک ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ہفتے میں دو چھٹیاں بجال لیکن کس شرط پر؟ سرکاری اور بینک ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی۔۔۔ شہبازشریف کے وزیراعظم کا چارج سنبھالنے کے بعد ہفتہ وار ایک چھٹی بند کرنے کے فیصلے پر بینک ملازمین سمیت وفاقی اداروں کے ملازمین سراپا احتجاج اور پریشان ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر سرکاری ملازمین سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دیگر 5دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close