گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف کی تقریب موخر کروادی۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں افسوسناک واقعہ ہوا، اسمبلی میں ریاستی طاقت کا استعمال کی مذمت کرتا ہوں، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ میڈیا سے شیئر کروں گا۔

 

 

ریاستی معاملات چلانے والے دیکھیں اقتدار کن لوگوں کو دیا جا رہا ہے، غنڈہ گردی کرکے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ذمے داروں کو دیکھنا چاہیے معاملات کدھر جا رہے ہیں،حمزہ شہباز کے پاس اکثریت تھی تو الیکشن متنازع بنانے کی کیا ضرورت تھی،الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگادینا الیکشن نہیں، یہ انتہائی غلط مثال قائم ہونے جا رہی ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے اپنا مستقبل کن ہاتھوں میں دینا ہے۔عمر سرفراز نے کا کہ کیا یہ انتخاب عدالتی احکامات کے مطابق ہوا، ڈپٹی سپیکر کل اسمبلی میں خود پارٹی بنے رہے، چوہدری پرویزالہی نے بڑی واضعداری کی سیاست کی ہے اورانہوں نے ایوان کوچلایا،حمزہ شہبازشریف سے کہتا ہوں میاں صاحب اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیریں، بطورگورنرکسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کروں گا، وزیراعلی پنجاب کی آج حلف برداری کی تقریب فی الحال موخر ہے۔

 

وزیراعظم گورنرکو ہٹانے کی سمری بھیج سکتے ہیں صدرمملکت کو،میں صدرکانمائندہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ میں سامنے آنیوالے شواہد کوسامنے رکھتے ہوئے حلف برداری موخر کی ہے، جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن قانون اور آئین کے مطابق درست ہے تب تک حلف نہیں لے سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حلف کی تقریب موخر کروا دی، اور انہوں نے اس حوالے سے آئینی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اور ان آئینی سفارشات کو صدر مملکت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر مملکت کی آئینی ٹیم کا سفارشات کا جائزہ لے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔

 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، چوہدری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا، میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close