لاہور(پی این آئی ) گورنر پنجاب نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،گورنر پنجاب آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔اتوار کو لاہور میں گورنر ہائو س میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر پنجاب نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،
گورنر پنجاب آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے،گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کیلئے آج دوبارہ اجلاس طلب کر لیا،ترجمان گورنر ہائو س کے مطابق فیصلہ سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا،گورنر پنجاب نے کل سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے رپورٹ طلب کی تھی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں