عمران خان کو کراچی لانے والا چارٹر جہاز خراب متبادل طیارے سے اسلام آباد پہنچے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان کو کراچی لانے والا نجی کمپنی کا طیارہ کراچی پہنچ کر فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد عمران خان متبادل طیارے سے آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کی شب ساڑھے 8 بجے پاکستانی بزنس گروپ “اینگرو” کی ملکیت AP-PLE رجسٹریشن کے حامل طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد طیارے میں

فنی خرابی پیدا ہوئی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ عمران خان ملک ریاض کے پرائیویٹ جہاز پر کراچی گئے، واضح رہے کہ ملک ریاض کا جہاز پچھلے ایک ہفتے سے دبئی میں ہے، عمران خان پی آئی اے کے چارٹرڈ طیارے پر کراچی گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہو گیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان ہفتہ کی شب شاہ محمود قریشی اور شہباز گل کے

ہمراہ کراچی پہنچے۔ائیر پورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،سابق اسپیکر اسد قیصر نے ان کا استقبال کیا۔وہ قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔اس موقع ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں