عمران خان جس طیارے میں کراچی پہنچے وہ طیارہ کس کا نکلا؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی )عمران خان جس طیارے میں کراچی پہنچے وہ طیارہ کس کا نکلا؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں۔۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان جس نجی طیارے میں کراچی پہنچے اس کے بارے میں سوشل میڈ یا میں چہ میگوئیاں جار ی ہیں کہ وہ بحریہ ٹاؤن کا طیارہ ہے تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے جس نجی طیارے پر شہرقائد پہنچے ، وہ بحریہ ٹاؤن کا طیارہ نہیں ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے تمام طیارے گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں جبکہ چیئر مین ملک ریاض کا ذاتی طیارہ بھی گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہے ۔عمران خان جس طیارے پر کراچی پہنچے اس پر بحریہ ٹاؤن کا لوگو موجو د نہیں جبکہ ذرائع نے مزید بتا یا کہ جس طیارے میں عمران خان کراچی پہنچے ہیں ،وہ اینگرو کمپنی کی ملکیت ہے ۔اس سے پہلے یہ طیارہ ہاشوانی گروپ کے پاس تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close