مجھے پتہ تھا کہ میچ فکس ہو چکا ہے، عمران خان کا کراچی جلسے میں دعویٰ

کراچی (پی این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا کہ میچ فکس ہو چکا ہے ، رات کے 12بجے جو عدالتیں لگیں وہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ہم تمہیں پتھروں کے دور میں پہنچا دیں گے،ایک دھمکی آئی چاروں شانیں چت ، ان کی جنگ میں شرکت کرلی ، اپنے لوگوں کو مروا دیا ،اربوں روپے کا نقصان کرلیا۔

 

امریکہ نے ایک دھمکی دی اور ہم نے اپنے ملک کی تباہی کی ۔ جب ایک انٹر ویو میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکہ کو اڈے دیں گے تو میں نے کہا کہ بالکل نہیں ، امریکہ کو میرے سے یہ دشمنی ہے ۔ پریڈ گراؤنڈ جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کراچی دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،کراچی کے با شعور شہریوں آج میں آپ کے سامنے خاص بات چیت کرنے آیا ہوں کیونکہ مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ساری جگہ پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں کیونکہ مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو سازش ہمارے ملک کے خلاف ہوئی ،سب سن لیں کہ یہ سازش تھی یا مداخلت؟ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سطح پر اس ملک سے سازش ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں ، نہ میں اینٹی انڈین ہوں ،نہ انیٹی یورپین اور اینٹی امریکن ہوں ، میں دنیا میں انسانیت کے ساتھ ہوں ۔

 

میرا رب سب انسانوں کا خدا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی بڑی مضبوط اور طاقتور ہے اور وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں جس پر ہمارا ملک چلتا ہے لیکن میں دوستی سب سے چاہتا ہوں ،غلامی کسی سے نہیں چاہتا ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی آپ کی آزادی ضروری ہے ، یہ جو سازش ہوئی ہے ،یہ آپ کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے ، ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کردیا ہے ، میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر سراج الدولا سے سازش کی ،اس کے بعد بنگال پر انگریزوں نے ٹیکس لگائے ، قحط پڑ گیا ، کروڑوں لوگ بنگال میں مرے ،جب انگریز آیا تھا بنگال سب سے امیر تھا ،جب وہ گیا تو بنگال سب سے غریب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تین چار مہینے پہلے امریکی سفارتکاروں نے اپوزیشن کے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور لوٹوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

صحافی بھی امریکی سفارتخانے میں ملنا شروع ہو گئے ، ایک صحافی نے بتا یا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے پر بڑا پیسہ خرچ ہو رہا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفارتکار سے کہا کہ اگر تم نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوا تو پاکستان کو بڑ مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر کامیاب ہو گئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا، اس سے شرمناک دھمکی کیا ہو گی جو 22کروڑ لوگوں کے وزیراعظم کو دی جا رہی تھی ۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ معصومانہ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم میں ہوں تو وہ دھمکی دے رہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹاؤ ، وہ یہ دھمکی کس کو دے رہاتھا ؟ اس کے بعد سازش شروع ، ہمارے اراکین پارلیمنٹ کے ضمیر جاگ جاتے ہیں ،اتحادی بھی چھوڑنا شروع کردیتےہیں۔

 

کیا یہ سازش تھی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پھر سپریم کورٹ فیصلہ کردیتا ہے ،ہمیں تکلیف ہوتی ہے لیکن ہم فیصلہ مان لیتے ہیں ،فیصلہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ہاتھ بندھ جاتے ہیں ،جو رات کے 12بجے عدالتیں کھل گئیں ، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں کیا جرم کر رہا تھا کہ آپ نے عدالتیں کھول دیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ واحد سیاستدان ہوں کہ مجھے سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا، مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میچ فکس ہو گیا ، رات کے 12بجے جو عدالتیں لگیں وہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی ،کیاسپریم کورٹ کو مراسلے کی تحقیقات نہیں کرنی چاہیے تھی؟جب ایک منڈی لگی ہوئی تھی اور اراکین اسمبلی بک رہے تھے تو عدلیہ کو سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا کیا آئین اس کی اجازت دیتا ہے؟۔ انہیں پتہ تھا کہ جب میر جعفر آئے گا تو وہ جوتے پالش کرنے کا بڑا ماہر ہے ، آتے ساتھ ہی چیری بلاسم کو حکم ملا کہ ڈو مور کرو ، دہشت گردی کے خلاف اور کام کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close