پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں حادثہ، لائٹننگ اسٹینڈ جلسے کے شرکا پر آن گرا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کراچی جلسے میں حادثہ، کارکنوں کی بڑی تعداد لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھ گئی، اسٹینڈ جلسے کے شرکاء پر آن گرا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی ہو گا، جلسے میں 10 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جاگتے رہنا پاکستان ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا۔

 

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، لوگ پاکستان بنانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، پوری قوم نے ملکر حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے، سب نے ملکر امپورٹڈ حکومت نامنظور کردی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں پہلا جلسہ پشاور میں کیا گیا، جبکہ آج بروز ہفتہ دوسرا جلسہ شہر قائد کراچی میں کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ کراچی جلسہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج رات کراچی میں بڑے جلسہ عام ہو گا۔جبکہ آخری اطلاعات تک تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر قائدین جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔

 

جلسے سے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید ، اسد عمر و دیگر خطاب کریں گے۔ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچموں کے ساتھ پہنچے ہیں اور جلسے میں ابھی پارٹی ترانے چلائے جارہے ہیں۔ کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے اعلان کے بعد سے ہی کراچی میں شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، گزشتہ رات ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close