قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ، راجہ ریاض پھر میدان میں آگئے، عمران خان پر شدید تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب قاسم سوری نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں