چوہدری پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں تشدد، چوہدری شجاعت حسین کا ردِ عمل بھی آگیا

گجرات(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس طرح چوہدری پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا وہ قابل افسوس ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ قابل افسوس ہے۔

 

پولیس کے ایوان میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن،ڈپٹی سپیکر اور ان کے حامیوں کا تحفظ کرنا ہی تھا؟مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ جس ایوان میں سپیکر کی جان محفوظ نہیں ہے وہاں عام آدمی کے لیے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close