اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ قاسم سوری کا استعفی سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے توجہ دلانے پر آج دوپہر 12 بجے ہو گا۔آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں