روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ” کا مستقبل، گورنر اسٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ختم کرنے کی اور ایک سے دو ارب ڈالر نکلوانے کی خبریں غلط ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اوور سیز پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ پاکستانیوں نے 175 ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مارچ روشن ڈیجیٹل میں کسی ایک ماہ میں ریکارڈ 29 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بینکوں کے ساتھ شروع کی گئی اسٹیٹ بینک کی کوشش ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں بینکاری سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ سہولت مزید بینک بھی مہیا کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ہیلتھ اور لائف انشورنس کی سہولت فراہم ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close