عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچی ہے، احسن اقبال کا الزام

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے،شرمناک کام۔گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لئے نہیں ملی تھی۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فواد چوہدری کے بیان پر کہا کہ میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی،بات اتنی سادہ نہیں ہے،

وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لئے نہیں ملی تھی،عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے،شرمناک کام۔احسن اقبال نے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں”گھڑیچورخان_نامنظور”لکھا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close