اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خزانہ کی جانب سے سول سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے اور کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹی فکیشنز کے مطابق سول ملازمین پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل 2022سے کیا گیا ہے دفاعی بجٹ سے پنشن لینے والے سول ملازمین پر بھی پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے سول سرکاری ملازمین کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے،
جس میں بتایا گیا ہے کہا کہ دفاعی بجٹ سے پنشن لینے والے سول ملازمین پر بھی کم ازکم اجرت میں اضافے کا اطلاق ہوگا، کم از کم اجرت کا اطلاق بھی یکم اپریل 2022سے کیا گیا ہے اورکم از کم اجرت کا اطلاق عارضی ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین پر بھی ہوگا،وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن مطابق 25ہزارروپے سے کم اجرت لینے والے سول ملازمین کو باقی رقم ڈیفرنشل الاونس کی مد میں لے گی، ڈیفرنشل الاونس کی مد میں ملنے کی رقم پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا، سول ملازمین کو رخصت کے دوران اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ الاونس ملے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں