پاکستان تیل کتنا سستا فروخت کر رہا ہے؟ سینئر صحافی کامران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی سستا پٹرول فروخت کر رہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت قیمتیں نہ بڑھانے سے عوامی رد عمل سے تو بچ گئی ہے لیکن معلوم نہیں ہے کہ حکومت کب تک اپنی جیب سے اربوں روپے کی ادائیگی کرتی رہے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ محتاط اندازوں کے مطابق اس سال پاکستان پٹرولیم امپورٹ بل 21 ارب جو کہ تجارتی خسارے میں بے پناہ اضافے کی بڑی وجہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔برینٹ اور ڈبلیو ڈی آئی خام تیل کی اوسط قیمت 104 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔لیکن پھر بھی اس کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے میں کم ہیں بلکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی پاکستان اس وقت سستا تیل فروخت کر رہا ہے۔یہ ساری صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے نا قابل برداشت بوجھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close