پیپلزپارٹی میں سے کون کون وفاقی کابینہ میں شامل ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں حکومت سازی میں شامل ہونے کیلئے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت پارٹی کی سینیئر قیادت بھی شریک رہی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلاول کو وزیرخارجہ کا عہدہ لینے پر مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی کابینہ میں شرکت کیلئے دوسرے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیری رحمان کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا قلمدان دینے کی تجویز ہے جبکہ خورشید شاہ کومواصلات، نوید قمر کو پیٹرولیم اورشازیہ مری کو انسانی حقوق کی وزارت دیے جانے کی تجویز دی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناء اللہ کو داخلہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی، مریم اورنگزیب کواطلاعات، خواجہ آصف کو دفاع یا پانی وبجلی کی وزارت دینے کی تجویز زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کو مشیر وزارت خزانہ بنائے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزارت نہ لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ میں دو وزارتیں دینے کی تجویز دی گئی ہے، انہیں وزارت بحری امور بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close