اس وقت پٹرول کی قیمت 235 اور ڈیزل 264 روپے فی لٹر ہونی چاہیے، ن لیگی رہنما

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 240 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق اس وقت پٹرول کی قیمت 235 اور ڈیزل 264 روپے فی لٹر ہونی چاہیے۔

 

فتاح اسماعیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کاخمیازہ بھگتناپڑ رہاہے، گزشتہ حکومت نےپٹرول کی قیمت 30جون تک 149 روپے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا، ایسےلوگ اقتدارمیں رہےجن کوملک کی پرواہ نہیں تھی، یہی حالات بجلی اورگیس سیکٹر میں بھی ہیں، سیاست نہیں کرناچاہتے،حقائق عوام کوبتا رہےہیں، قیمتوں کے حوالے سے کابینہ کی کوئی منظوری نہیں ہے۔ پچھلی حکومت نے سستی شہرت کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کومسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں